23 دسمبر، 2022، 4:46 PM

دشمن ایران کا عسکری مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران

دشمن ایران کا عسکری مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ڈپٹی کمانڈر سپاہ پاسداران

شیراز - سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ دشمن فوجی میدان میں ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، اسی لیے وہ ثقافتی میدان جیسے دیگر میدانوں میں تخریب کاری کر رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر جنرل علی فدوی نے صوبہ فارس کی فجر کور کے اجلاس میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی پوری تاریخ میں دشمنوں نے ہمیشہ مختلف میدانوں میں ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ایک واضح مثال سخت اور فوجی نوعیت کا حملہ تھا جو مسلط کردہ جنگ کے دوران انجام پایا لیکن انقلاب کی تاریخ کے طول میں دیگر مختلف جنگیں بھی چھیڑی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ ایران کے ساتھ فوجی جنگ کے میدان میں لڑنے کی ہمت نہیں رکھتے بلکہ اقتصاد اور ثقافت وغیرہ کی جنگوں کے میدان میں اپنا پورا زور لگا رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران کے ڈپٹی کمانڈر انچیف نے کہا کہ دوسری طرف پاسداران انقلاب بھی مقدس دفاع کے زمانے کی طرح دشمن کے ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

News ID 1913799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha